جدہ ایئرپورٹ پر مسافروں کیلئے افطار
جدہ ۔۔۔۔کنگ عبدالعزیز انٹر نیشنل ایئر پورٹ جدہ کی انتظامیہ نے ملکی و بین الاقوامی مسافر ہالوں میں روزے داروں کے افطار کا پروگرام شروع کردیا۔ ماہ رمضان کے دوران 3لاکھ مسافروں کو افطارکرایا جائیگا۔ایئر پورٹ کے اہلکار اور 70رضاکار یہ خدمت انجام دے رہے ہیں۔ روزانہ 10ہزار سے زیادہ افطار پیکٹ مسافروں میں تقسیم کئے جائیں گے۔