یکم رمضان المبارک کو نوشہرہ کی گل مارکیٹ میں ایف سی کی گاڑی پر ہونے والے خود کش دھماکے میں تین ایف سی اہلکاروں کی شہادت پر پاکستانی ٹویٹر صارفین دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور ماہ مقدس میں ہونے والے دہشتگردی کی بھرپور مذمت کی۔
آفتاب شیرپاؤ نے ٹویٹ کیا : میں نوشہرہ میں ہونے والے خودکش دھماکے کی مذمت کرتا ہوں اور میری ہمدردیاں لواحقین کے ساتھ ہیں۔
مبشر زیدی نے ٹویٹ کیا : بدقسمتی سے رمضان کا آغاز ہی خون خرابے سے ہوا ہے ۔ پاکستان میں تین افراد دہشت گردوں کے نوشہرہ دھماکے میں شہید ہو گئے ہیں۔
حمید مندوخیل کا کہنا ہے : دہشت گرد پشتون علاقوں میں واپس آگئے ہیں۔ فاٹا ، کوئٹہ اور اب نوشہرہ میں بھی خودکش دھماکا ہوگیا ہے۔ منظور پشتین نے کہا تھا کہ کچھ نامعلوم افراد طالبان کو واپس بھیج رہےہیں ۔ مجھے لگتا ہے یہ درست ہے۔
ایاز خان نے ٹویٹ کیا : دہشتگرد دوبارہ پاکستان میں داخل ہو رہے ہیں۔ نوشہرہ میں ہونے والے دھماکے میں قیمتی جانوں کا زیاں اس بات کو واضح کرتا ہے کہ پرامن اضلاع میں دہشتگرد دوبارہ لوٹ رہے ہیں۔
محمد شعیب نے ٹویٹ کیا : فوج دہشتگردوں کا سب سے زیادہ نشانہ بن رہی ہے۔ پاک فوج کے جوان اور افسران ملک کو محفوظ بنانے کے لئے اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں۔ آپ ان کے اہلخانہ کے دکھ کو محسوس کریں اور غیر ذمہ دارانہ باتیں کرنے سے گریز کریں۔
محمد مزمل نے ٹویٹ کیا : میری دعائیں ان سب افراد اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں جو دہشت گردی کے اس واقعے میں شہید ہوئے اور زخمی ہوئے۔
Terrorist Come Back In Pashtun Areas. #FATA #Quetta & today #Nowshera Suicide blast ! According to @manzoorpashteen Some Unknown Persons Returned Taliban to our land. I think that is True?@a_siab @gulbukhari @MianIftikharHus @Xadeejournalist pic.twitter.com/CkXK4fYxsR
— Hameed Mandokhail (@HamedMandokhail) May 17, 2018
Unfortunately a bloody start to #Ramazan in #Pakistan as three people martyred in a terrorist attack in #Nowshera
— Mubashir Zaidi (@Xadeejournalist) May 17, 2018