Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روزے میں پیاس پر قابو پانے کا نسخہ‎

رمضان آخرت کمانے  اور رب کی خوشنودی حاصل کرنے کا ذریعہ ہے ،  تاہم اس ماہ مبارک کی برکت و رحمت سے مستفید ہونے کے لئے اچھی صحت کا ہونا بے حد ضروری ہے ۔ اس مرتبہ چونکہ رمضان سخت گرم موسم میں ہے  اور اس  موسم کا سب سے اہم مسئلہ پیاس ہے ۔ آپ  گھر میں ہو یا دفتر میں ، پیاس آپ کو کہیں بھی بے چین کر سکتی ہے ۔  ذیل میں ایک ایسا ٹوٹکا درج ہے اس کو اپنا کر آپ  کو روزے کے  باوجود پیاس کا احساس نہیں ہوگا ۔
دوچمچ ملیٹھی سفوف ،  دو چمچ گلوکوز ، پچیس سے تیس پتّے پودینہ اور ایک چمچ تخم بالنگا ایک ساتھ گرائنڈ کرلیں اور پھر ڈیڑھ لیٹر پانی میں مکس کرکے سحری میں یہ پانی پیئیں ۔ یہ پانی آپ کو دن بھر موسم کی گرمی اور پیاس کی شدت سے محفوظ رکھے گا  . 

شیئر: