Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#لوڈ_ شیڈنگ

پنجاب اور کے پی کے میں ہونےوالے بجلی کے بڑے بریک ڈاﺅن پر عوام چیخ پڑے۔ بہت سوں نے تو ٹویٹر پر اپنی ناراضی کا اظہار کیا۔
داور چیمہ لکھتے ہیں: آخر نیوز چینلز بجلی کے بریک ڈاﺅن پر خبریں کیوں نہیں دے رہے۔ کیا خرابی ہوئی ۔ اورنج ٹرین کے افتتاح کے دن ہی یہ بریک ڈاﺅن کیوں ہوا۔ دال میں کچھ کالا ہے۔ کیا آپ بھی یہی سمجھتے ہیں؟
مریم علی ڈھلون لکھتی ہیں: واپڈا ہاﺅس میں بھی بجلی نہیں، کیا المیہ ہے؟
جینے دو کے نام سے ایک ٹویٹ ہے: شہباز شریف صاحب! میں آپ سے ملنا چاہتاہوں تاکہ آپ کو لوڈ شیڈنگ کے معنیٰ بتا سکوں۔ شایدآپ لوڈ شیڈنگ کے معنیٰ کچھ اور سمجھتے ہوں ۔ لاہور میں صبح 9بجے سے بجلی غائب ہے ۔ اپنا ہیٹ اتاریئے اور کوئی سخت اقدام کیجئے۔
رابعہ خان کہتی ہیں :کے الیکٹرک ٹائم کی بڑی پابند ہے ۔ یہ لوگ وقت پر ہی روزانہ بجلی بند کرتے ہیں۔ میں اس سے بڑی متاثر ہوں کہ بندے کو کم از کم معلوم تو ہے کہ بجلی کب بند ہوگی۔
احمد نواز کا ٹویٹ ہے: کیا پنگا ہوگیا ہے بھئی؟ اس حکومت کی مدت ختم ہونے سے 14دن پہلے لوڈ شیڈنگ!
محمد وقاص ٹویٹ کرتے ہیں :پی ایم ایل ن اور ایس والو ! بے غیرتی عروج پر ہے۔
ایک بے نامی ٹویٹ ہے :امتحان کی تیاری کررہا تھا لیکن لوڈ شیڈنگ ہوگئی۔ کیا کروں۔
ہنی نے لکھا: کے الیکٹرک تو ”ایویں“ ہی بدنام ہے، اصل مجرم تو واپڈا والے ہیں۔
خدیجہ لکھتی ہیں: کیا ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے؟
محمد طلحہ خان کہتے ہیں :بجلی کی لوڈ شیڈنگ کو سیاست زدہ نہ کریں، وجہ معلوم کریں کہ لوڈشیڈنگ کیوں ہوئی؟
٭٭٭٭٭٭٭٭ 

شیئر:

متعلقہ خبریں