Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیاسی شخصیت کیلئے اسپتال میں امتحانی مرکز

کراچی ... پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے پی ایچ ڈی ٹیسٹ اسپتال سے پاس کر لیا۔ جامعہ کراچی نے سیاسی شخصیت کے لئے انوکھی مثال قائم کردی۔ امتحانی مرکز اسپتال کو بنادیا گیا۔ امیدوار ٹیسٹ مرکز میں آیا ہی نہیں اور اسے کامیاب قرار دے دیاگیا۔جامعہ کراچی شعبہ قانون کے ڈین جسٹس (ر) غوث محمد نے بتایا کہ شرمیلا فاروقی نے ٹیسٹ میں شرکت کیلئے فارم جمع کرایا تھا لیکن وہ اسپتال میں داخل تھیں۔ڈاکٹروں نے مکمل کا مشورہ دیا ہے۔ شرمیلا فاروقی نے میڈیکل سرٹیفکیٹ جمع کرایا تھا اورٹیسٹ اسپتال میں لینے کی درخواست کی تھی۔ وائس چانسلر ڈاکٹر اجمل اور داخلہ کمیٹی کے سربراہ احمد قادری کی اجازت سے اسپتال میں ٹیسٹ لیا گیا جبکہ زبانی امتحان بھی موبائل فون پر اسپیکر کھول کر لیا گیا۔ مریض کے اسپتال میں ٹیسٹ دینے پر کوئی پابندی نہیں۔ ٹیسٹ میں کامیابی پر شرمیلا فاروقی کو پی ایچ ڈی (لا) میں داخلے کا اہل قرار دیا گیا۔ داخلے کے خواہشمند بعض وکلا نے بتایا کہ وہ امتحانی مرکز میں ٹیسٹ دے کر بھی فیل ہوگئے۔ وکلاء نے قواعد کے برخلاف شرمیلا فاروقی کو اسپتال میں ٹیسٹ دینے کی سہولت دئیے جانے پر احتجاج کیا ہے۔
مزید پڑھیں:اسے اوقات پر لانا ضروری تھا...

شیئر: