Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اٹالین اوپن ڈبلز: اعصا م اور سانتیاگو کا سفر ختم


روم:اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز میں پاکستانی اسٹار اعصام الحق اور ان کے میکسیکن پارٹنر سانتیاگو گونزالزکا سفر دوسرے راونڈ میں ختم ہوگیا۔ٹاپ سیڈ جوڑی پولینڈ کے لوکاس کوبوٹ اور برازیلین پلیئر مارسیلو میلو نے انھیں شکست دے دی، ابتدائی سیٹ میں اعصام اورسانتیاگو کو ٹائی بریکر پر(4/7) 7۔6سے ناکامی کا سامنا رہا لیکن انھوں نے دوسرے سیٹ میں بھرپور مقابلہ کرتے ہوئے 6۔7 سے کامیابی سمیٹ کر حساب برابر کیا لیکن تیسرے اورفیصلہ کن سیٹ میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوامگر کامیابی کوبوٹ اور میلو کا کے حصے میں آئی اور انہوں نے یہ سیٹ بھی7-6 سے جیت کر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔واضح رہے کہ اعصام الحق اور سانتیاگو گونزالزنے گزشتہ روز ابتدائی مرحلے میں ڈیگو شوارزمین اور ڈینس شیپالوف کو زیر کیا تھا۔

شیئر: