Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یووراج سنگھ کی شادی ، کوہلی کے بھنگڑے

ممبئی ..... ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی یووراج سنگھ اپنے کیریئر کی نئی اننگز شروع کرنے جارہے ہیں۔ وہ آج ، بدھ کو اداکارہ ہیزل کیچ سے شادی کرنے جارہے ہیں۔منگل کی شب چندی گڑھ کے ہوٹل میں انکی سنگیت کی تقریب ہوئی جس میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔ نئے جوڑے کو سب نے مبارکباد دی۔ انہوں نے ہیزل کے ساتھ اپنی تصویر انسٹا گرام اکاونٹ پر بھی ڈالی ہے۔ شادی کی تقریب ریاست پنجاب کے شہر فتح گڑھ صاحب کے ایک گوردوارے میں ہوگی۔ یووراج کے والد یوگراج سنگھ اس تقریب میں شریک نہیں ہونگے۔ یوگراج کا کہناہے کہ اپنے بیٹے کی روایتی شادی میں شرکت نہ کرنا بدقسمتی ہے۔ میں نے یووراج کی ماں سے کہہ دیا ہے کہ ایسی کسی تقریب میں شرکت نہیں کرونگا جو کسی گرو یا ڈیرے میں کی جارہی ہو۔ میں صرف اللہ تعالیٰ پر یقین رکھتا ہوں کسی گرو وغیرہ پر نہیں۔سنگیت محفل میں ویراٹ کوہلی انتہائی خوش تھے کیونکہ ہند نے انگلینڈ کے خلاف تیسرا ٹیسٹ میچ بھی جیت لیا تھا اور انکے ساتھی یووراج سنگھ کی شادی ہورہی تھی۔ انہوں نے بھنگڑا بھی ڈالا ۔ کوہلی اچھے ڈانسر بھی ہیں۔ انہوں نے ہربھجن سنگھ کی اداکارہ گیتا بسرا کیساتھ ہونے والی شادی میں بھی ڈانس کیا تھا۔ 24سالہ یووراج اور 29سالہ ہیزل نے چندی گڑھ میں اپنی شادی کی 10روزہ تقریبات میں کھانے کا بھی زبردست اہتمام کررکھا ہے۔ شادی کی ایک اور تقریب ہندوانہ طریقے سے 2دسمبر کو گوا میں ہوگی۔ سنگیت اور استقبالیہ کا اہتمام 5اور 7دسمبر کو نئی دہلی میں کیا گیا ہے۔

شیئر: