Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میٹرو کی اورنج لائن پر مزید دو سٹیشن کھولنے کا اعلان

ریاض میٹرو میں 85 سٹیشن شامل ہیں جن میں چار مرکزی سٹیشن ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
 ریاض پبلک ٹرانسپورٹ پلیٹ فارم نے منگل 18 فروری سے اورنج لائن پر المرقب اور شارع عائشہ ابی بکرسٹریٹ سٹیشنوں کو کھولنے کا اعلان کیا ہے۔
اس سے قبل 21 جنوری کو اورنج لائن پر الحلہ اور فرسٹ انڈسٹریل سٹی سٹیشن کھولے گئے تھے۔
اخبار 24 کے مطابق اورنج لائن کی کل لمبائی40.7 کلو میٹر ہے۔ اس کا روٹ مدینہ منورہ روڈ، شہزادہ سعد بن عبدالرحمن الاول روڈ ہے۔
ریاض میٹرو پروجیکٹ میں 85 سٹیشن شامل ہیں جن میں چار مرکزی سٹیشن ہیں جو جدید انجینیئرنگ کی خصوصیات کے ساتھ ڈیزائن کیے گئے ہیں۔
ریاض میٹرو منصوبے میں 190 انجنوں اور 452 بوگیوں کا فلیٹ شامل ہے جس میں بڑی بین الاقوامی کمپنیوں جرمن کمپنی سیمنز، کینیڈا کی بومبارڈیئر اور فرانس کی السٹوم کمپنیاں شامل ہیں۔ میٹرو منصوبے میں 19 مقامات کار پارکنگ کے لیے مختص ہیں۔
ریاض میٹرو کے 6 روٹس ہیں، بلیو لائن جس کی لمبائی 25.3 کلو میٹر ہے۔ اورنج لائن 40.7 کلو میٹر طویل ہے۔ یلو لائن کی لمبائی 29.5 کلو میٹر ہے۔ گرین لائن کی طوالت 12.9 کلو میٹر ہے جبکہ پرپل لائن 29.7 کلو میٹر طویل ہے۔
 یکم دسمبر 2024 کو ریاض میٹرو کے آغاز سے اب تک 18 ملین مسافر ریاض میٹرو استعمال کر چکے ہیں۔
 ریاض میٹرو نے اپنے چھ لائن نیٹ ورک کے ذریعے ایک لاکھ 62 ہزار سے زیادہ ٹرپس مکمل کیے ہیں جو تقریبا 4.5 ملین کلو میٹر بنتے ہیں۔

 

شیئر: