Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قبر اور آخرت میں اعمال کا جواب دینا ہو گا،جگن کاظم

 اداکارہ و میزبان جگن کاظم نے کہا ہے کہ ہمارے ا ندر قوت برداشت کی کمی ہوتی جا رہی ہے ۔ ہم ایک دوسرے کی چھوٹی سی بات کو بھی برداشت نہیں کرتے ۔ انہوں نے ایک انٹرویو میںکہا کہ میں اپنی ذات میں قوت برداشت پیدا کرنے کی جدوجہد میں رہتی ہوں مگر بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں برداشت کا فقدان ہو رہا ہے ۔لوگ چھوٹی چھوٹی باتوں پر ایک دوسرا کا گریبان پکڑ لیتے ہیں ۔ ہمیں اپنے اعمال بہتر کرنے چاہئیں جس کا جواب ہمیں قبر اور آخرت میں بھی دینا ہو گا ۔ میری نانی کہا کرتی تھیں کہ آپ سادہ زبان استعمال کیا کریں تاکہ دوسروں تک آپ کی بات آسانی سے پہنچ جائے ۔ اپنے طور پر میں بہترالفاظ استعمال کرنے کی کوشش کرتی ہوں مگر میری اردو کمزور ہونے کی وجہ سے مجھے انگریزی زبان کا بھی استعمال کرنا پڑتا ہے ۔جگن کاظم نے کہا کہ اگر کسی نے اسٹار بننا ہے تو پی ٹی وی اسکا پہلا مرکز ہے اور آج بھی شوبز کی دنیا میں جو اسٹار ہیں انکی بنیاد بھی پی ٹی وی ہے ۔میں نے بھی اپنا کریئر پی ٹی وی سے شروع کیا اور آج بھی اس سے منسلک ہوں کیونکہ یہ ایسا چینل ہے جو دور دراز کے علاقوں میں بھی دیکھا جاتاہے جہاں کیبل کی سہولت دستیاب نہیں۔
 

شیئر: