Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وینا نے شوہر سے خلع لے لیا، کئی راز فاش

نامور پاکستانی اداکارہ و میزبان وینا ملک نے شوہر سے خلع کی تصدیق کردی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ وینا ملک نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے کئی راز فاش کردئیے۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی وڈیو میں وینا ملک کہتی نظر آئیں کہ انہوں نے ٹی وی اور فلموں میں کام کرلیا،شادی بھی کرلی ۔ اب زندگی میں کوئی اور تمنا نہیں رہی۔ وینا نے کہا کہ وہ اپنے دونوں بچوں کے ساتھ خوش ہیں تاہم میزبان نے ان سے پھر سوال کیا کہ آپ کے شوہر کے ساتھ معاملات کہاں تک پہنچے، آپ کا خلع ہوا یا صلح ہوئی۔ وینا ملک نے جواب دیا کہ ہم دونوں میں خلع ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ میں بحیثیت فنکار ہ ایک مثال قائم کرنا چاہتی تھی، میں نے اپنے کریئر کے عروج پر شادی کی اور بہت سی قربانیاں دیں لیکن اپنی شادی کے حوالے سے چیزیں میڈیا پر لے کر نہیں آنا چاہتی تھی۔
 

شیئر: