Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کانگو : ایبولا کے خلاف ویکسی نیشن آج سے شروع

کنشاسا..... کانگو میں ایبولا کی وبا کے خلاف ویکسی نیشن کا عمل آج سے شروع کر دیا جائے گا۔ ڈیموکریٹک ریپبلک کانگو کی وزارت صحت کے ایک ترجمان نے بتایا کہ خطرناک ایبولا وائرس کے خلاف آج پیر سے ویکسینیشن مہم شروع کی جا رہی ہے۔ اس ترجمان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے ہفتے کو 4 ہزار خوراکیں بھی بانڈاکا شہر پہنچائی جا چکی ہیں۔ واضح رہے کہ کانگو کے اسی شہر میں ایبولا کا پہلا کیس ریکارڈ کیا گیا تھا۔

شیئر: