Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں پاکستانی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بیٹھک

ریاض میں مقیم پاکستانیوں نے مثالی کمیونٹی کو تشکیل دیا ہے،مقررین
ریاض ( ذکاءاللہ محسن) - - -سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے ہمیشہ اپنے اچھے کردار کی بدولت اپنا مقام بنایا ہے،پاکستانی کمیونٹی کے کردار کے حوالے سے ایک بیٹھک قومی وطن پارٹی کے رہنما اقبال ودود کے آفس میں منعقد ہوئی، جس میں سیاسی، ادبی، مذہبی اور جماعتوں کے سربراہان کے علاوہ پاک میڈیا فورم کے صحافیوں نے بھی شرکت کی۔
    اس موقعہ پر پاک میڈیا فورم کی جانب سے کمیونٹی عمائدین کی کاوشوں کو سراہا گیا اور اظہار کیا کہ عرصہ دراز سے مقیم پاکستانیوں نے ریاض شہر میں جس طرح یگانگت اور ایک گلدستے کی مانند مثالی کمیونٹی کو تشکیل دیا ہے، اس کی کہیں اور مثال نہیں ملتی جبکہ کمیونٹی ممبران کی جانب سے پاک میڈیا فورم کے صحافیوں کے کردار کو نہ صرف سراہا گیا بلکہ کہا گیا کہ صحافتی امور کو بروکار لا کر جس طرح ہماری تقریبات کو پوری دنیاکے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے ذریعے پھیلایا جاتا ہے، وہ یقینا لائق تحسین ہے۔اجلاس میں قاضی اسحاق میمن، مخدوم امین تاجر، محمد خالد رانا، مبشر انوار، خالد اکرم رانا، ابرار تنولی، الیاس رحیم، امتیاز احمد رانا عمر فاروق،فیصل علوی، ظہور علی خان اور حافظ عبدالوحید نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں:- - - -طویل القامت پاکستانی غلام شبیر کی ریاض میں پذیرائی

شیئر: