Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیویارک کے تفریحی پارک میں خاتون پیٹ کے شدید مروڑ میں مبتلا

 نیویارک.... نیویارک کے کونی امیوزمنٹ پارک میں خاتون کو جھولے میں سوار ہونے کا شوق ہوا مگر یہ تجربہ انہیں بیحد مہنگا پڑا کیوکہ جب گردشی جھولا انتہائی بلندی پر پہنچا تو انکے پیٹ میں مروڑ اور بے ہوشی کا غلبہ ہونے لگا جس کی وجہ سے وہ پسینے میں نہاگئیں اور کئی بار بے ہوش ہوئیں۔ کہا جاتا ہے کہ خاتون کو اس پارک میں حال ہی میں لگے عجیب و غریب جھولے پر چڑھنے کا شوق ہوا تھا جو مہنگا پڑا۔ وڈیو میں متاثرہ خاتون حواس باختہ نظر آرہی ہیں۔ کچھ لوگ انہیں پکڑ کر سہارا دے رہے ہیں مگر جسم ہے کہ لرزتا جارہا ہے۔ کچھ دیر بعد خاتون کو پارک کے ایک بنچ پر بیٹھا دیکھا گیا جہاں کچھ لوگ انہیں سہارا دے رہے تھے۔ عینی شاہدین کا خیال ہے کہ یہ جھولا اتنی تیزی سے بلندی پر پہنچا تھا کہ عام جھولے سے اس کی توقع نہیں کی جاسکتی تھی۔ اندازے کے مطابق اس وقت اس کی رفتار 90میل فی گھنٹہ تھی۔

شیئر: