مقبوضہ بیت المقدس۔۔جنوبی امریکا کے ملک پیراگوائے نے اسرائیل میں اپنا سفارت خانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کر دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق پیراگوائے کے صدر ہوراسیو کارتس سفارت خانے کی منتقلی کی تقریب میں شرکت کے لیے بیت المقدس میں موجود ہیں۔ ان کی مدّت صدارت 2ماہ بعد اختتام پذیر ہو رہی ہے۔امریکا اور گوئٹے مالا کے بعد پیراگوائے تیسرا ملک ہے جس نے اسرائیل میں اپنے سفارت خانہ تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کیا ہے۔ادھر مراکش کے دارالحکومت رباط کی بلدیہ کے نائب سربراہ لحسن العمرانی نے اعلان کیا کہ شہر کی انتظامیہ نے گوئٹے مالا سِٹی کے ساتھ شراکت داری میں تمام منصوبوں کو معلق کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ گوئٹے مالا کے اپنے سفارت خانے کو تب ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کے خلاف احتجاجا کیا گیا۔