Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کسی کو امتیازی سلوک کی اجازت نہیں، راج ناتھ

نئی دہلی۔۔۔۔وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہاہے کہ ہندوستان کسی کے بھی خلاف مذہب یا فرقے کی بنیاد پر امتیازی سلوک نہیں کرتااور نہ ہی اس کی اجازت ہے۔ بی ایس ایف کی ایک تقریب کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان ایک ایسا ملک ہے جہاں کسی کے بھی خلاف مذہب یا فرقے کی بنیاد پر امتیاز نہیں برتا جاتا ۔ ملک میں کسی کو بھی اس قسم کا رویہ اختیار کرنے کی اجازت نہیں۔ ملک کی سالمیت، اتحاد و خود مختاری اولین ترجیح ہے۔ اسے برقرار رکھنے کی ہر ممکن کوشش کرینگے ۔ہندوستانی معاشرے میں دوستی ، بھائی چارے، ہم آہنگی اور امن امان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔
مزید پڑھیں:- - - -ملائم سنگھ ہوسکتے ہیں وزیر اعظم کے عہدے کے دعویدار، اکھلیش

شیئر: