غیر ملکی کرنسی ایکسچینج کیلئے اصل کمپوٹرائزڈ شناختی کارڈ لازمی
کراچی...اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے منی ایکسچینج کمپنیز کی مدد سے بین الاقوامی کرنسی کی خرید و فروخت کے دوران اس کی قیمت 500 ڈالر سے زائد ہونے کی صورت میں اصلی کمپیوائزڈ شناختی کارڈ لازمی قرار دے دیا۔یہ فیصلہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی جانب سے پاکستان کوگرے لسٹ میں ڈالنے اور بین الاقوامی دبا وکے تناظر میں کیا گیا ہے۔قبلِ ازیں ڈھائی ہزار ڈالر تک کی بین الاقوامی کرنسی کی خروید و فروخت بغیر کسی پہچان یا قومی شناختی کارڈ دکھائے بغیر کرنے کی اجازت تھی۔منی ایکسچیج کمپنیوں کی جانب سے کہا گیا کہ اس فیصلے سے زرِ مبادلہ کی شرح میں تبدیلی کا امکان ہے۔پاکستان فوریکس ایسوسی ایشن کے صدر ملک بوستان نے کہا ہے کہ پاکستان کی مدد کرنے کے لئے تیار ہیں تاہم ہماری درخواست ہے کہ مرکزی بینک شناختی کارڈ لازمی قرار دینے کے فیصلے پر ہمارے تحفظات سنے اور انہیں دور کرے۔کمپنیوں کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ انہیں بین الاقوامی کرنسی کی خرید و فروخت اسی طرح جاری رکھنے کی ہدایت کی جائے جیسا کہ یہ پابندی سے پہلے جاری رہتی تھی۔