کمار سوامی کرناٹک کے وزیر اعلیٰ منتخب
بنگلور۔۔۔۔ایچ ڈی کمار سوامی دوسری مرتبہ کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بن گئے۔گورنر وجوبھائی والا نے کمار سوامی کو وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف دلایا جبکہ کانگریس پارٹی کے امیدوارجی پرمیشور نے نائب وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔واضح ہوکہ کرناٹک میں بی جے پی کے وزیر اعلیٰ یدیورپا کے استعفے کے بعد جے ڈی ایس اور کانگریس کے اتحاد سے حکومت وجود میں آنےسے نئے باب کا آغاز ہوگیا۔
تقریب حلف برداری کے موقع پر آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ چندرابابو نائیڈو، ممتا بنرجی ،مایاوتی، اکھلیش یادو اورتیجسودی یادو کے علاوہ دیگر سیاسی رہنما موجود تھے۔سونیا گاندھی اور راہول گاندھی بھی تقریب میں شریک ہوئے۔اتوار کو اسپیکر کے انتخاب کے بعد کمار سوامی اسمبلی میں اکثریت ثابت کرینگے، بعدازاں کابینہ تشکیل دی جائیگی۔