Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرمپ کے اقتدار کے پہلے سال امریکی شہریوں کی مالی پوزیشن میں بہتری

واشنگٹن۔۔۔ امریکی فیڈرل ریزرو نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور اقتدار کے پہلے سال شہریوں کی مالی پوزیشن میں بہتری آئی ہے۔ادارے کی جانب سے 12 ہزار224  افراد پر کیے گئے حالیہ سروے کی جاری رپورٹ کے مطابق امریکہ کے بالغ شہریوں کی 74  فیصد تعداد کا کہنا ہے کہ 2017 ء کے دوران ان کی مالی پوزیشن بہتر رہی، 4  فیصد کا کہنا تھا کہ 2016 ء کی نسبت اضافہ ہوا۔سب سے زیادہ بہتری کم آمدنی کے حامل گھرانوں کی مالی حالت میں ریکارڈ کی گئی۔سروے میں ہر5میں سے 2 بالغ افراد نے مادی مشکلات کا اظہار کیا جن میں کافی مقدار میں خوراک نہ ملنا، نامناسب طبی سہولیات، گھروں اور ضروری اشیاء کی عدم دستیابی شامل ہے۔ہر5 میں سے ایک شخص نے بتایا کہ وہ ایسے فرد کو جانتا ہے جو درد کش ادویات کے استعمال کا عادی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ درد کش ادویات کے استعمال کے عادی افراد کی تعداد دراصل ظاہری تعداد سے دگنی ہے ۔ان میں زیادہ تر سیاہ فام اور ہسپانوی نژاد شامل ہیں جس کی وجہ ان کا تعلیمی معیار کم ہونا ہے۔ 

شیئر: