سعودی سفیر کی پاک فوج کے زخمی جوانوں سے ملاقات
راولپنڈی ...پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے راولپنڈی میں پاک فوج کے آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف ری ہیبلیٹیشن میڈیسن کا دورہ کیا ۔سعودی سفیر نے دہشت گردی کے خلاف آپریشنزکے دوران زخمی ہونے والے پاک فوج کے جوانوں سے ملاقات اور ان کی خیریت دریافت کی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی سفیر نے پاک فوج کے جوانوں کے بلند مورال کی تعریف کی۔افواج پاکستان کے جوش وجذبے اور خطے میں امن واستحکام کے لئے قربانیوں کو سراہا۔