Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موٹی گردن سے نجات کے لیے طرز زندگی میں مثبت تبدیلیاں لائیں

وزن میں اضافے کے ساتھ بعض اوقات گردن کے گرد چربی جمع ہونا شروع ہو جاتی ہے ۔ جس کے باعث گردن موٹی اور لٹکی ہوئی محسوس ہوتی ہے ۔ گردن کے اطراف میں چربی کا جمنا بےخوابی کے امراض کے خطرے کو بڑھا دیتا ہے ۔ یہ صحت اور خوبصورتی دونوں کو متاثر کرنے کا سبب بنتا ہے ۔ طرز زندگی میں مثبت تبدیلی لا کر آہستہ آہستہ اس مسئلے سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے ۔
موٹی گردن سے چھٹکارا پانے کے لئے سب سے اہم بات یہ ہے کہ اپنی غذا پر کنٹرول کریں ۔ ایسی غذاؤں سے پرہیز کریں جن میں میٹھے اور چکنائی کی  زیادہ مقدار موجود   ہو ۔ پراسیسڈ فوڈز سے بھی اجتناب کریں ۔ ایسی غذائیں لیں جو قدرتی ہوں ۔ پھلوں اور سبزیوں میں تمام ضروری غذائی اجزا بکثرت موجود ہوتے ہیں اور ان میں کیلوریز کی مقدار قدرے کم ہوتی ہے ۔ میٹھے کا استعمال کم سے کم کریں ۔ کولڈرنگ کو اپنے معمول کی غذا سے نکال باہر کریں ۔ ڈبہ بند  غذائیں استعمال کرنے سے پہلے اس کے لیبل پر شکر کی مقدار ضرور پڑھ لیں ۔ میٹھے کا زیادہ استعمال دیگر کئی بیماریوں کا سبب بھی بنتا ہے ۔ ذیابیطس ، قبل از وقت چہرے پر جھریاں اور گردن پر چربی چڑھنے کی اہم وجہ میٹھے کا ضرورت سے زیادہ استعمال ہے ۔ اپنی خوراک میں میٹھے کی مقدار کنٹرول کریں اور پانی کے استعمال کو جس قدر ممکن ہو بڑھا دیں ۔ اس سے جسمانی زہریلی کثافتیں دور ہوجاتی ہیں اور جلد بارونق نظر آتی ہے ۔  زیادہ پانی پینا  وزن کم کرنے اور گردن کے اطراف سے چربی کم کرنے میں انتہائی مددگار ہے ۔ اسکے علاوہ باقاعدہ ورزش اور ہوگا کے ذریعے بھی گردن کی چربی کم کی جا سکتی ہے ۔ کارڈیو ورزشیں مثلاً جاگنگ ،  تیز قدموں کے ساتھ چہل قدمی اور سوئمنگ وغیرہ موٹی گردن سے نجات دلانے کے لئے بہترین ہیں ۔

شیئر: