Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیوی کو رخصت نہ کرنے پرداماد نے سسرکوقتل کردیا

پٹنہ۔۔۔۔بہار کے ویشالی ضلع کے قصبہ میں بیٹی کو سسرال نہ بھیجنے کی قیمت باپ کو جان دیکر چکانی پڑی۔دامادنے بیوی کورخصت نہ کرنے سے ناراض ہوکر سسر کو دھار دار آلے سے حملہ کرکے قتل کردیا۔اطلاع کے مطابق ضلع کے پاتے پور کا رہنے والا راج کمار پاسوان اپنی سسرال پھلوریا گاؤں آیا ہوا تھا ۔ اس کی بیوی گزشتہ 6ماہ سے میکے میں رہ رہی تھی۔ داماد اپنے سسر ویریندر پاسوان پر زور دے رہا تھا کہ وہ بیوی کو ساتھ لے جانے دے جبکہ لڑکی کے باپ بیٹی کی رخصتی کیلئے تیار نہیں تھے ۔رات دیر گئے داماد اور سسر میں بحث شروع ہوگئی ۔اسی دوران ناراض داماد نے طیش میں آکر گھر میں موجود ہسیا (گندم کاٹنے والے آلہ)سے حملہ کردیا جس سے موقع پرہی اس کی موت ہوگئی۔مہوا تھانہ کے سربراہ بھاگیرتھ کمار نے بتایا کہ داماد قتل کی واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔ مقتول کے بیٹے راجا رام پاسوان نے ملزم کیخلاف ایف آئی آر درج کرادی۔ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مارنے کی کارروائی شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -اسٹرلائٹ کیخلاف مظاہرہ ، پولیس فائرنگ سے مرنیوالوں کی تعداد13ہوگئی

شیئر: