ظفار میں طوفان گزرنے تک امدادی کام روکنے کی ہدایت
مسقط: ظفار میںمیکونو طوفان کے گزرنے کی وجہ سے اب سے لے کر رات12بجے تک امدادی کام معطل رہیں گے۔ تمام اداروں کی امدادی ٹیموں کو کام روکنے اور محفوظ مقامات میں منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔میکونو طوفان کی وجہ سے طوفانی بارش اور تیز آندھی جاری ہے۔ بعض علاقوں سے احتیاطی تدابیر کے طور پر بجلی کاٹ دی گئی ہے۔