افطار بنائیں مزیدار لاہوری چنا چاٹ کے ساتھ
اجزاء:
کابلی چنے – دو سو پچاس گرام (اُبلے ہوئے)
آلوایک کپ کیوبز ( –ابلے ہوئے)
ہری مرچ – چار عدد باریک کٹی ہوئی
پیاز آدھا کپ باریک کٹی ہوئی
لیموں کا رس – دو کھانے کے چمچ
چینی – ایک کھانے کا چمچ
زیرہ – ایک کھانے کا چمچ بھنا اور کُٹا ہوا
سرخ مرچ – ایک چائے کا چمچ پسی ہوئی
کُٹی ہوئی سرخ مرچ – ایک چائے کا چمچ
چاٹ مسالہ – ایک چائے کا چمچ
نمک – ایک چائے کا چمچ
ٹماٹر – ایک عدد باریک کٹا ہوا
ہرا دھنیا – دو کھانے کے چمچ
املی کی چٹنی – آدھا کپ تیار کی ہوئی
پاپڑی – ایک کپ کچلی ہوئی
ترکیب
ایک پیالے میں کابلی چنے، آلو ، ہری مرچ، پیاز، لیموں کا رس، چینی، زیرہ، پسی لال مرچ، کٹی لال مرچ، چاٹ مسالہ، نمک، ٹماٹر اور ہرا دھنیا ڈال کر مکس کریں۔اب اس پر ہرا دھنیا، املی کی چٹنی اور پاپڑی ڈال کر سرو کریں .