دانتوں کی پیلاہٹ صحت اور شخصیت کی دشمن
دانتوں کی پیلاہٹ صرف صحت کو ہی نہیں ، شخصیت کو بھی متاثر کرتی ہے ۔ دانتوں کے مسائل کامعدے سے بہت گہرا تعلق ہے ۔ معدے میں پائے جانے والی نائٹروجن گیسز اور تیزابی مادے دانتوں کے مسائل کی وجہ بنتے ہیں ۔ دانتوں کی پیلاہٹ ، گرم سرد محسوس ہونا ، مسوڑھے پھولنا ، دانتوں میں درد اور مسوڑھوں سے خون آنا جیسے مسائل سخت تکلیف کا باعث بنتے ہیں ۔ ان مسائل سے نجات کے لئے ضروری ہے کہ معدے کی درستگی پر دھیان دیں ۔ تیزابیت اور بلغم پیدا کرنے والی غذائوں سے پرہیز کریں ۔ چاکلیٹ ، کینڈیز ، بازاری مٹھائیاں ، کولا مشروبات ، آئس کریم اور ترش اجزاء سےدور ہو جائیں ۔ گنے کی گنڈیریاں اور گنا چوسنا بھی دانتوں کی صفائی اور مضبوطی کا قدرتی ذریعہ ہے ۔ دانتوں اور معدے کی تمام بیماریوں سے مکمل نجات کے لئے ہمیشہ سادہ اور ابلا ہوا پانی پینے کو معمول بنائیں ۔ ٹھنڈی چیزوں ، ترش اور مٹھاس والی خوراک سے دور رہیں ۔ بطور دوا بادام کے چھلکے جلا کر ان میں ہموزن خوردنی نمک اور میٹھا سوڈا ملا کر سفوف بنا کر رکھ لیں ۔ نہار منہ اور رات کو سونے سے قبل انگلی سے دانتوں پر بطور منجن ملیں اور دس منٹ تک کلی نہ کریں ۔ چند روز کے استعمال سے ہی دانتوں کی پیلاہٹ مکمل طور پر دور ہو جائے گی ۔