Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیفا ورلڈ کپ کا آفیشل گانا ریلیز


ماسکو: فیفا نے آئندہ ماہ روس میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ 2018 کا آفیشل گانا 'لِو اٹ اپ' جاری کردیا جسے معروف فنکاروں ول اسمتھ، نکی جیمز اور ایرا استریفی نے گایا ہے۔فٹبال کی عالمی گورننگ باڈی فیفا نے عالمی ایونٹ کے آغاز سے 20دن قبل گانا ریلیز کیا جسے اب تک 20لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا اور سنا جا چکا ہے۔فیفا کی جانب سے گانا گانے والے تینوں فنکاروں کو 15جولائی کو ماسکو میں ہونے والے فائنل میں مدعو کر کے پرفارم کرائے جانے کا قوی امکان ہے۔نامور فنکار ول اسمتھ نے کہا کہ فیفا ورلڈ کپ میں پرفارم کی دعوت ملنا اعزاز کی بات ہے۔ یہ عالمی ایونٹ دنیا بھر کے عوام کو ایک جگہ جمع کرتا ہے تاکہ وہ خوش ہوں، جشن منائیں اور کرشماتی لمحات سے لطف اندوز ہوں اور اس گانے کے ذریعے ہم یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم دنیا کو ناچتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔ورلڈ کپ کے آفیشل گانے اور میسکوٹ کا سلسلہ 1966 ورلڈ کپ سے جاری ہے اور اس کے بعد سے ہر ورلڈ کپ کے لئے گانے اور میسکوٹ کو خصوصی طور پر جاری کیا جاتا ہے۔اس گانے کی ریلیز سے قبل ہی شائقین کے درمیان مباحثہ شروع ہو گیا تھا کہ آیا یہ گانا سابقہ ورلڈ کپ کے گانوں کے مقابلوں میں کامیاب ہو سکے گا یا نہیں۔2010 میں ریلیز کیا گیا گانا 'واکا واکا' نامور گلوکار شکیرا نے گایا تھا اور یہ گانا آج بھی لوگوں میں یکساں مقبول ہے تاہم اس کے مقابلے میں جنیفر لوپیز کی جانب سے گایا گیا 2014 ورلڈ کپ کا گانا 'وی آر ون'(ہم ایک ہیں) زیادہ مقبولیت حاصل نہیں کر سکا تھا۔

شیئر: