شاہی دوڑ میں شرکت کیلئے تیارکئے گئے گھریلو گھڑ سوار دستے کی مشق
لندن..... برطانیہ کی شاہی روایات کچھ ایسی رہی ہیں کہ نت نئی چیزیں بھی شاہی خاندان کے زیر استعمال رہتی ہیں انکی نقلیں بھی تیار کرلی جاتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ تاج برطانیہ کے مشہور محاورے ’’ملکہ کے گھوڑے اور ملکہ کے گھڑ سوار‘‘اب گھریلو گھڑ سوار دستے بھی تیار کرلئے گئے ہیں جنہیں انکی بساط بھر دوڑ کی تربیت دی جارہی ہے۔ واضح ہو کہ اس دستے میں تقریباً 100گھوڑے اور گھڑ سوار شامل ہیں۔ سب سے حیرت انگیز بات اسکی تیاری نہیں بلکہ جس طرح یہ دستہ مشق کررہا ہے اسے دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ اسے باقاعدہ تربیت دی گئی ہے۔ واضح ہوکہ یہ ساری تیاری اس گھڑ دوڑ کے سلسلے میں ہے جو ملکہ کی سرکاری سالگرہ کے سلسلے میں منعقد ہونے والی ہے۔ دستے کو دیکھ کر اور مشق کے انداز کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ جیسے انہیں خالص فوجی انداز میں تیار کیا گیا ہے اور انکی وفاداری بھی کسی فوجی سے کم نہیں۔ یہ گھوڑے مختلف رنگوں کے ہیں مگر جس مشق میں انہیں شامل کیا گیا ہے وہ یقینا سب صبر آزما ہے۔ سب سے ضروری بات یہ ہے کہ دستے میں شامل گھڑ سواروں کو ملکہ کی سالگرہ کے موقع پر دوسرے تمام گھڑ سواروں کے قدم بقدم چلنا ہے اور یہ ساری چیز ہم آہنگی چاہتی ہے۔ اس دستے کی تصویر فوجی فوٹو گرافر نے اتاری ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ دستے نے گزشتہ دنوں صبح سویرے کس طرح کی مشق کی۔ مشق کے دوران گھڑ سواروں نے وہ خاص وردی نہیں پہنی تھی جو اصل تقریب میں انہیں پہنائی جائیگی۔یہ دستہ فوج کے دوانتہائی سینیئر رجمنٹس ،لائف گارڈ اور دی بلیوز اینڈ دی رائلز پر مشتمل ہے۔ اصل پریڈ میں جو 9جون کو منعقد ہونے والی ہے 350گھوڑے حصہ لیں گے جبکہ 1400دیگر افسران کی تعداد الگ ہوگی۔