Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ : بینک سے 160ہزار ریال لوٹ لئے گئے

مکہ مکرمہ.... باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ مکہ مکرمہ کے العزیزیہ محلے میں واقع مشہور بینک میں ایک خاتون اور اسکے شوہر سے ایک لاکھ60ہزار ریال چھین لئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق واردات کرنے والے فورا فرار ہوگئے۔ عینی شاہدین اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے وارداتیوں کی شناخت کرلی گئی۔ وہ ٹریک سوٹ پہنے ہوئے تھے۔ گاڑی سے فرار ہوئے تھے تاہم وہ اسے بینک کے قریب ایک ہوٹل کے عقب میں چھوڑ کر بھاگ گئے تھے۔ پولیس واردات کرنے والوں کی تلاش میں سرگرداں ہے۔ گاڑی پولیس اسٹیشن کے حوالے کردی گئی ہے۔

شیئر: