اسٹراسبرگ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز انستاسیا پولوچینکووا نے جیت لیا
پیرس : روسی کھلاڑی انستاسیا پولو چینکووا نے اسٹراسبرگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز ٹائٹل جیت لیا۔ انہوں نے فیصلہ کن معرکے میں ڈومنیکا سیبلکووا کو کانٹے دار مقابلے کے بعد ٹائی بریک پر شکست دی۔ فرانس میں منعقدہ ایونٹ میں ویمنز سنگلز فائنل میں پولو چینکووا اور سیبلکووا کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو آیا تاہم اعصاب کی جنگ میں قسمت نے پولوچینکووا کا ساتھ دیا اور انہوں نے سیبلکووا کو 3 گھنٹے اور 35 منٹس تک جاری رہنے والے مقابلے میں ٹائی بریک پر 6-7، (5-7)، 7-6(7-3) اور 7-6، (8-6) سے ہرا کر ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔