نیب انکوائریاں10 ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت
اسلام آباد... قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے نیب ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس کی صدارت کی۔ نیب کے آپریشن ڈو یژن اور پراسکیوشن ڈویثرن کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین نیب نے ہدایت کی کہ نیب آرڈیننس قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے تمام شکایات کی جانچ پڑتال ، انکوائریاں اور انوسٹی گیشن کو میرٹ ، شفافیت ، شواہد اور پہلے سے طے شدھ طریقہ کارکے مطابق 10 ماہ کے مقرر کردہ وقت کے اندر مکمل کریں۔ کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے احتساب عدالتوں میں 121 6 بدعنوانی کے ریفرنسزکی بھی موثر پیروی کی ہدایت کی تاکہ بدعنوان عناصر کو قانون کے مطابق سزا دلوائی جا سکے اور قوم کے اربوں روپے مبینہ طور پر بدعنوان عناصر سے برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کرائے جا سکیں۔ جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ پوری قوم کی آواز ہے۔ نیب کے افسران ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے اپنی تمام توانائیاں اصول اورقانون کے مطابق استعمال کررہے ہیں۔