Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مقبوضہ ایران

سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ” الریاض “ کا اداریہ 
مسئلہ فلسطین کے قانونی ، تاریخی اور انسانی حوالوںسے مبنی برانصاف ہونے، عربوں اور مسلمانوں کی نظروں میں اسکے غیر معمولی اہم ہونے کے باوجود بعض سیاسی تحریکیں اور حکمراں اسے اپنی ناکامیاں چھپانے کا ذریعہ بنائے ہوئے ہیں۔ ایران میں ملاﺅں کا نظام سازشوں اور جرائم کی سیاہ تاریخ سے بھرا ہوا ہے۔ایرانی ملاﺅںنے مسلمانوں کے مقدس ترین مقام القدس کو بھی سیاسی چکر بازیوں کا ہدف بنایا ہوا ہے۔ یہ لوگ مسئلہ فلسطین سے جان بوجھ کر کھلواڑ کررہے ہیں۔ انہیں پتہ ہے کہ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے پوری مسلم دنیا ایک پیج پر کھڑا ہے۔ انہیں معلوم ہے کہ انصاف پسند سارا جہاں مسئلہ فلسطین کے مبنی بر انصاف ہونے اور اسکے جامع حل سے متفق ہے۔ اسکے باوجود ایرانی ملا اس مسئلے سے کھیل کا سلسلہ قائم کئے ہوئے ہیں۔ خمینی نے اپنی سیاست چمکانے کیلئے اس تناظر میں ا مریکہ کو شیطانی بزرگ کے لقب سے نوازا۔ انہوں نے امریکہ مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے دیئے۔ ان نعروں کا بنیادی مقصد صرف اور صرف ولایت فقیہ نظام کے جرائم پر پردہ ڈالنا تھا۔ یہ لوگ اندرون ملک عوام کےخلاف اور بیرون ملک اپنی تخریبی سازشوں کو چھپانے کیلئے یہ سارے نعرے مارکیٹ میں پھیلاتے رہے۔ 
مسئلہ فلسطین پر سیاسی دکان چمکانے والے کافی بڑھ گئے ہیں البتہ مسئلہ فلسطین کے حامی اور ناصر ممالک میں سرفہرست نام سعودی عرب کا ہے۔ مسلم عرب عوام حقیقی مدد گاروں اور بیت المقدس کے مسئلے پر سیاسی دکان چمکانے والوں کے درمیان فرق کرتے ہیں۔ انہیں پتہ ہے کہ کون شہیدوں کے ساتھ ہے اور کون شہیدوں کی لاشوں پر رقص کرکے اپنی سیاست چمکا رہا ہے ۔ مسلم عوام سیاسی قلابازوں کو کبھی قبول نہیں کرینگے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 

شیئر: