معمر خاتون کی حرکت قلب بحال
مکہ مکرمہ .... مسجد الحرام میں ایک 70سالہ معمر خاتون کی حرکت قلب بند ہوگئی۔ ہلال احمر کے ماتحت رضاکاروں کی ٹیم نے ابتدائی طبی کارروائی کرکے خاتون کو اجیاد اسپتال منتقل کردیا جہاں طبی عملہ حرکت قلب کی بحالی میں کامیاب ہوگیا۔