لندن..... اپنی قسم کے پہلے تحقیقی مقالے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ہڈیوں کی کمزوری کی مشہوربیماری پوستیو پروسیس سمیت دوسری بیماریاں فکر و تردد کے نتیجے میں پیدا ہوتی ہیں۔ تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ خواتین میں یہ بیماری بالعموم سن یاس کہی جاتی ہے مگر بہت سے مرد بھی سن و سال میں زیادتی کے سبب اپنی ہڈیاں کمزور کرلیتے ہیں۔ اب سائنسدانوں نے جو نئی تحقیقی رپورٹ جاری کی ہے اس میں کہا گیا ہے کہ سن یاس اور سن رسیدگی کے علاوہ بھی دیگر بڑی وجوہ ہیں جو انسان کی ہڈیاں کمزور کرتی ہیں اور ان وجوہ میں فکر و پریشانی و تردددکا بڑا ہاتھ رہتا ہے۔ یہ تحقیقی مقالہ اطالوی سائنسدانوں نے مرتب کیا ہے جو عورتیں ہرو قت خواہ مخواہ کی فکر و پریشانی میں مبتلا رہتی ہیں وہ بطور خاص ہڈیوں کی کمزوری میں مبتلا ہوتی ہیں جن میں ہڈیاں بھربھری اور پھس پھسی ہوجاتی ہیں اور وہ کسی بھی وقت ٹوٹ سکتی ہیں۔ عورتوں میں اس بیماری کی بڑی وجہ قدرتی وٹامن ڈی کی سطح میں کمی بھی ہے۔