2018ءکے 4ماہ میں 30354349 مسافروں نے دبئی ایئر پورٹ استعمال کیا
دبئی..... رواں برس کے ابتدائی4 ماہ میں 3کروڑ3لاکھ54ہزار349مسافروں نے دبئی کا بین الاقوامی ہوائی اڈہ استعمال کیا۔ اپریل 2018ءمیںاِس ہوائی اڈے پر 76 لاکھ مسافروں کا استقبال کیا گیا۔ ہوائی اڈے پہنچنے والے مسافروں کی مجموعی تعداد 76لاکھ13ہزار 155 رہی۔ یہ تعداد گزشتہ برس اپریل 2017ءمیں 76لاکھ22ہزار946 مسافروں کے مقابلے میں 0.1 فیصد کم رہی۔ رواں برس کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران یہ ہوائی اڈہ استعمال کرنےوالے مسافروں کی مجموعی تعداد 3کروڑ3لاکھ54ہزار349رہی۔ یہ تعداد گزشتہ بر س اسی عرصے کے دوران مسافروں کی تعداد 3کروڑایک لاکھ19ہزار542کے مقابلے میں 0.8 فیصد زیادہ ہے۔دبئی کے بین الاقوا می ہوائی اڈے کے ساتھ معاملات میں شرح نمو کے لحاظ سے مشرقی یورپ پہلے نمبر پر رہا جس کی شرح نمو 28 فیصد ہے۔مسافروں کی مجموعی تعداد کے لحاظ سے ہندنے اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی جس کے مسافروں کی تعداد 10لاکھ27ہزار267رہی۔ دوسری پوزیشن سعودی عرب کی رہی جس کے مسافروں کی مجموعی تعداد6لاکھ40ہزار556 رہی۔