فیفا ورلڈ کپ:15دن باقی، پہلا میچ سعودی عرب اور روس کے درمیان
ماسکو: فیفا ورلڈ کپ 2018 کا آغاز 14جون سے روس میں ہورہا ہے اور ایونٹ کا افتتاحی میچ میزبان روس اور سعودی عرب کے درمیان کھیلا جائےگا۔ایونٹ میں 32 ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی اور ان ٹیموں کو 8 گروپوںمیں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں میزبان روس کے ساتھ یوراگوائے، مصر اور سعودی عرب کی ٹیمیں شامل ہیں۔گروپ بی میں پرتگال، مراکش، اسپین اور ایران کی ٹیمیں شامل ہیں۔ گروپ سی میں فرانس، آسٹریلیا، پیرو اور ڈ نمارک، گروپ ڈی میں ارجنٹائن، آئس لینڈ،کروشیا اور نائیجیریا کو رکھا گیا ہے۔ گروپ ای میں برازیل، سوئٹزرلینڈ، کوسٹا ریکا اور سربیا شامل ہیں۔گروپ ایف میں دفاعی چیمپیئن جرمنی کے ساتھ، جنوبی کوریا، میکسیکو اور سویڈن، گروپ جی میں بیلجیم، پاناما، تیونس اور انگلینڈ کی ٹیمیں موجود ہیں ۔ گروپ ایچ میں پولینڈ، سینیگال، کولمبیا اور جاپان کی ٹیمیں موجود ہیں۔