آئی سی سی بمقابلہ ورلڈ الیون اور ویسٹ انڈیز چیرٹی میچ
لندن:آئی سی سی ورلڈ الیون اور ویسٹ انڈیز کے ٹیم کے درمیان ٹی ٹوئنٹی فلاحی میچ آج کھیلا جائے گا۔ انگلش ٹیم کے کپتان این مورگن فٹنس مسائل کے باعث میچ سے دستبردار ہو گئے ہیں اور ان کی جگہ پاکستانی آل راونڈر شاہد آفریدی کو ورلڈ الیون کی قیادت سونپ دی گئی ہے۔گزشتہ سال ویسٹ انڈیز میں سمندی طوفانوں سے کرکٹ اسٹیڈیمز بری طرح متاثر ہوئے تھے اور ان اسٹیڈیمز کی دوبارہ تعمیر کے لئے فنڈز جمع کرنے کی غرض سے لارڈز کے تاریخی میدان پر ویسٹ انڈین ٹیم اور ورلڈ الیون کے درمیان ٹی20 میچ کھیلا جائے گا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے میچ کے لیے قیادت انگلینڈکے کپتان این مورگن کو سونپی تھی لیکن وہ انجری کے سبب میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔ مورگن رائل لندن ون ڈے کپ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے ۔ مورگن کی جگہ سیم بلنگز کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا جبکہ نئے کپتان شاہد آفریدی ہوں گے۔ورلڈ الیون میں آفریدی کے علاوہ دوسرے پاکستانی کھلاڑی شعیب ملک ہوں گے جبکہ اسکواڈ میں بنگلہ دیش، ہند، افغانستان، سری لنکا، نیوزی لینڈ اور دیگر ٹیموں کے کھلاڑی بھی شامل ہوں گے۔