آگرہ۔۔۔رقم جمع کرانے کیلئے جانے والے تاجر کو بندروں نے بینک کی سیڑھیوں پر لوٹ لیا۔ 1.40لاکھ روپے سے بھرا بیگ تاجر سے چھن کر فرار ہوگئے۔ نائی کی منڈی کے حلقہ مدن کے رہنے والے سونے کے تاجر وجے بنسل اپنی بیٹی کے ہمراہ دھاکرن چوراہے پر واقع بینک میں ایک لاکھ 40ہزار روپے جمع کرانے گیا۔ روپوں سے بھرا تھیلا بیٹی کو تھماکر ناتھ کمپلیکس کی پہلی منزل پر بینک کی سیڑھی چڑھتے وقت اُن کا 3،4بندروں سے سامنا ہوگیا۔ بندروںنے ان پر حملہ کردیا اورنوٹوں سے بھرا تھیلا چھین لیا ۔ اس حملے سے باپ بیٹی نے گھبرا کر شور مچانا شروع کردیا۔ شور سن کر سیکیورٹی گارڈ موقع پر پہنچ گئے لیکن تب تک بندروں کا غول چوتھی منزل پر پہنچ گیا تھا۔ بندروں کو کھانے کی اشیاء کا لالچ دیا گیا تو انہوں نے 100، 100کے نوٹوں کی 6گڈیاں بیگ سے نکال کر پھینکیں اور بعد ازاں بیگ لیکر فرار ہوگئے۔
مزید پڑھیں:- - - -10لاکھ بینک ملازمین کی ہڑتال،بینکنگ خدمات ٹھپ