ریاض ۔۔۔ 27 سالہ ہندوستانی ہواباز ریاض کے اعلیٰ درجے کے ہوٹل کے ماتحت اسپورٹس ہال میں مردہ پایا گیا۔ ہند سے موصولہ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ ہندوستانی پائلٹ ریکوک تیواری انڈین ایئرلائنزکا ہواباز تھا ۔جسمانی ورزش کے بعد دل کا دورہ پڑجانے پر انتقال کر گیا ۔متوفی کے ساتھی نے سبق ویب سائٹ کو بتایا کہ سیکیورٹی اہلکار اسپورٹس کلب آئے۔ انہوں نے نہانے کےلئے مخصوص کمرے کا دروازہ توڑ کر ہوابازکو اسپتال منتقل کیا جہاں بتایا گیا کہ وہ دل کے دورے کے باعث مر چکا ہے۔ ریاض میں ہندوستانی سفارتخانے کا کہناہے کہ اس نے متوفی کے اہلخانہ کو ہندوستان میں تیواری کی موت کی خبر دیدی ہے۔ اس کی نعش ہند بھجوانے کی تیاری شروع کردی گئی۔