بیجنگ ۔۔۔ چین نے کہا ہے کہ اگر امریکہ نے چینی اشیاء پر بھاری محصولات لگانے کے اپنے منصوبوں پر عمل کیا تو وہ اس کا جواب دے گا۔ چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چن ینگ بیجنگ میں ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے مجوزہ محصولات کے حوالے سے کہا کہ امریکی انتظامیہ نے اپنے سابقہ موقف کو تبدیل کر کے بین الاقوامی تعلقات میں اپنی ساکھ گنوا دی ہے۔ چین تجارتی جنگ سے نہیں ڈرتا اور اگر اس پر محصولات لگائے گئے تو وہ پوری قوت سے جواب دے گا۔وائٹ ہاؤس نے کہا تھا کہ وہ 15 جون کو ان اشیا کی فہرست کا اعلان کرے گا جن پر بعد میں جلد ہی ٹیکس نافذ ہو جائیں گے۔