گلاب جامن،”فرائیڈ ڈونٹس “ ہم نہیں مانتے
مشہور دیسی سویٹ ڈش گلاب جامن کو تمام کھانوں میں ایک خاص اہمیت حاصل ہے تاہم اسے غلط نام سے پکارے جانے پر سوشل میڈیا پرنئی بحث چھڑ گئی ہے۔ ایک ویب سائٹ پر گلاب جامن کو فرائیڈ ڈونٹس' کا نام دیاگیاجس پر سوشل میڈیا پر کافی تنقید کی جارہی ہے۔ مشہور امریکی ویب سائٹ بزفیڈ' کی جانب سے گلاب جامن کی ترکیب اور اس مٹھائی کو فرائیڈ دونٹس نام دینے کی وڈیو سوشل میڈیا پر موجود ہے۔ صارفین تنقید کررہے ہیں اورفرائیڈ ڈونٹس کی بجائے گلاب جامن کو اس کے اصل نام سے ہی پکارنے پر مصر ہیں۔