Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اب خواجہ آصف کو سیالکوٹ میں شکست دونگا،عثمان ڈار

  اسلام آباد.. تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے خواجہ آصف کو نااہلی ختم ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب سیالکوٹ میں عوام کے میدان میں مقابلہ کروں گا ۔ سپریم کورٹ کے باہر صحافیو ں سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان ڈار نے کہا کہ خواجہ آصف کی نااہلی کیس کا تفصیلی فیصلہ موصول نہیں ہوا ۔ تفصیلی فیصلہ پڑھ کر نظر ثانی میں جانے یا نہ جانے کا فیصلہ کرینگے مگر پرجوش ہوں اور خوش ہوں کہ کرپٹ مافیا اور اقامے رکھنے والوں کا مقابلہ اب سیالکوٹ میں عوام کے میدان میں کروں گا۔ خواجہ آصف نے کہا تھا کہ تحریک انصاف میں جرات اور ہمت ہے تو وہ عوام کی عدالت میں ہمارا مقابلہ کرے نہ کہ عدالتوں میں۔ انہوں نے کہا کہ چیلنج کرتا ہوں کہ خواجہ آصف عوام کی عدالتوں میں آئیں ان کا مقابلہ کرنے کو تیار ہوں ۔عوام کی عدالت میں بھی شکست دوں گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز اور نواز شریف کو خصوصی پیغام دینا چاہتا ہوں کہ یہ وہی سپریم کورٹ ہے جس کے لئے آپ لوگ تضحیک آمیز باتیں کرتے ہیں لیکن آج عدلیہ نے ان کا سا بق وزیر خارجہ بحال کردیا ۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نےخواجہ آصف کی تاحیات نا اہلی سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر ان کی تاحیات نااہلی ختم کردی ۔
مزید پڑھیں:سپریم کورٹ نے خواجہ آصف کی نااہلی ختم کردی

شیئر: