Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمرہ ویزے کے حامل افراد کو حج کی اجازت نہیں، وزارت حج

’عمرہ ویزے کے حامل افراد کو مدت ختم ہونے سے پہلے واپس جانے کی ہدایت ہے‘ ( فوٹو: سبق)
وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ عمرہ ویزے کے حامل افراد کو حج کی اجازت نہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے عمرہ ویزے کے حامل افراد کو مدت ختم ہونے سے پہلے واپس جانے کی ہدایت کی ہے۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ حج ویزہ  ہونا چاہئے‘۔
وزارت نے واضح کیا ہے کہ ’عمرہ ویزے کی مدت ختم ہونے کے بعد ملک میں قیام غیر قانونی ہوگا‘۔
وزارت نے تمام عمرہ زائرین کو ویزے کی مدت کی پابندی کرنے اور ملک کے قوانین کا احترام کرنے کی ہدایت کی ہے۔
 

شیئر: