Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیاؤمی می 8 ایس ای اسمارٹ فون لانچ‎

شیاؤمی کمپنی کی جانب سے می 8 اسمارٹ فون کا اسپیشل ایڈیشن می 8 ایس ای بھی متعارف کرایا گیا ہے۔ اسمارٹ فون میں 5.88 انچ سپر امولڈ ڈسپلے اور اسنیپ ڈریگن 710 پروسیسر دیا گیا ہے۔ فون کو 4 جی بی ریم کے ساتھ 64 جی بی اسٹوریج اور 6 جی بی ریم کے ساتھ 64 جی بی اسٹوریج کے آپشنز میں پیش کیا گیا ہے۔فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں 12 میگا پکسل اور 5 میگا پکسل کے دو بیک کے کیمرے اور 20 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے ۔ فون کی پشت پر فنگر پرنٹ سنسر دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3120 ملی ایمپیئر آورز کی ہے اور اس میں کوئیک چارج سپورٹ بھی دی گئی ہے۔4 جی بی ریم کے ساتھ فون کی قیمت 281 ڈالر اور 6 جی بی ریم کے ساتھ 312 ڈالر ہے۔ فون کو کالے ، سنہرے ، سرخ اور نیلے رنگ میں متعارف کرایا گیا ہے۔
 

شیئر: