Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کھجور کی گھٹلی اور قہوے کے چھلکے سے کنکریٹ بنانے میں کامیابی

’اس میں 50 میگا ایم پی اے دباؤ برادشت کرنے کی صلاحیت ہے‘ ( فوٹو: سبق)
کنگ عبد العزیز سٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے کھجور کی گھٹلی اور قہوے کے چھلکے سے کنکریٹ بنانے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق  سعودی عرب میں کھجور کی گھٹلی اور قہوے کا چھلکا ایسا فضلہ ہے جو ماحولیاتی آلودگی کا باعث بنا ہوا ہے۔
کھجور کی گھٹلی اور قہوے کے چھلکے سے تیار ہونے والا کنکریٹ  ماحول دوست اور فضلے کی کمی کا باعث ہوگا۔
دستیاب معلومات کے مطابق کھجور کی گھٹلی اور قہوے کے چھلکے سے تیار ہونے والا کنکریٹ ساؤنڈ انسولیشن ہونے کے ساتھ اس میں 50 میگا ایم پی اے دباؤ برادشت کرنے کی صلاحیت ہے۔علاوہ ازیں اس کی لاگت انتہائی سستی ہے۔
 

شیئر: