Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کاغذات نامزدگی میں ترمیم ،فیصلے کے خلاف اپیل دائر ہوگی

اسلام آباد.. نگراں وزیراعظم ناصر الملک نے کاغذات نامزدگی میں ترمیم سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا حکم دے دیا۔نگراںوزیراعظم نے وزارت قانون کو سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کی ہدایت کردی۔ اپیل کا مقصد آئندہ انتخابات کا مقررہ مدت میں انعقاد یقینی بنانا ہے۔ واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے عام انتخابات کے لئے ارکانِ پارلیمنٹ کی جانب سے تیار کردہ کاغذات نامزدگی کو کالعدم قراردے دیا تھا۔ عدالت نے پارلیمنٹ کے تیار کردہ کاغذات نامزدگی کو آئین سے متصادم قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو نئے کاغذات نامزدگی تیار کرنے اور آئین کے ا?رٹیکل 62 اور 63 کے تقاضے دوبارہ شامل کرنے کا حکم دیا۔ الیکشن کمیشن اور اسپیکر ایاز صادق نے بھی کاغذات نامزدگی اور نئی حلقہ بندیوں کو کالعدم قرار دینے سے متعلق لاہور اور بلوچستان ہائی کورٹس کے فیصلوں کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ایاز صادق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی کی مدت پوری ہونے اور انتخابات کا شیڈول جاری ہونے کے بعد اس طرح کے فیصلے پر نظریں اور انگلیاں اٹھتی ہیں ۔سینیٹ انتخابات بھی اسی ایکٹ کے تحت ہوئے جسے عدالت نے کالعدم قرار دیا ہے۔ تمام جماعتوں نے اتفاق رائے سے ایکٹ منظور کیا ۔ اب پارلیمنٹ ایکٹ کو بدلے گی یا عدالتیں پارلیمنٹ کا تقدس اہم ہے۔
مزید پڑھیں:کاغذات نامزدگی میں ترمیم کالعدم قرار

شیئر: