Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹاس جیت کر فیصلہ حق میں نہیں آیا، سرفراز احمد

 
لیڈز: پاکستانی کرکٹ کپتان سرفراز احمد کہنا ہے کہ ہیڈنگلے گراونڈ پر پچ اور کنڈیشنز کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ سرفراز احمد نے کہا کہ بطور کپتان ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیتنا اور فیصلہ کرنا اچھا احساس تھا مگر اب یہ فیصلہ ہمارے حق میں نہیں گیا تو کوئی بات نہیں۔انہوں نے کہا کہ جب صبح کے وقت پچ دیکھنے گیا تو وہ بیٹنگ کیلئے ساز گار لگ رہی تھی اس لئے عین ممکن تھا اگر جوروٹ بھی ٹاس جیتتے تو وہ بھی ایسا ہی کرتے۔ سرفراز کا کہنا تھا کہ پہلی اننگز میں ہم سے بیٹنگ کرتے ہوئے غلطیاں ہوئیں لیکن دوسری اننگز میں ہمیں غلطیاں سدھارنے کا ایک موقع ضرور ملے گا اور ہم کوشش کریں گے کہ اچھا اسکور بنا کر انگلینڈ کو لیڈز میں بھی شکست دیں۔انہوں نے کہا کہ جب آپ دبئی میں کھیل رہے ہوں تو ٹاس جیتنا اچھا لگتا ہے کیونکہ وہاں حالات بیٹنگ کیلئے سازگار ہوتے ہیں۔ ٹیم کی حالیہ کارکردگی پر بات کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے، ٹیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور امید کرتا ہوں کہ لڑکے اسی انداز میں اپنے کھیل کے تسلسل کو آگے بڑھاتے رہیں گے۔

شیئر: