Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورلڈ کپ کی آفیشل فٹبال خلائی اسٹیشن پر

 
 
ماسکو: روس میں شروع ہونے والے ورلڈ کپ کے تناظر میں میگا ایونٹ میں استعمال ہونے والی ایک فٹبال کو خلاءمیں بھی بھیجا گیا تھا جو زمین پر واپس آجائے گی۔ ایونٹ کی تیاریاں عروج پر ہیں اورانٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن کی خدمات حاصل کرتے ہوئے ایونٹ کی مقبولیت میں اضافے کیلئے منفرد طریقہ اختیار کیا گیا۔ روسی اسپیس ایجنسی کے زیر اہتمام ورلڈکپ کی آفیشل گیندخلا میں بھیجی گئی تھی۔ اسپیس ایجنسی روسکاسموس کی جانب سے جاری کردہ فوٹیج میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں خلانورد اولیگ آرٹمیویوف اور اینٹن شکاپلورف نے میگا ایونٹ کی ٹی شرٹس پہن کر گیند کوککس لگائیں۔ خلاءمیں کشش ثقل نہ ہونے کے وجہ سے فٹبال ہوا میں گھومتی اور معلق رہی۔ ایجنسی کی جانب سے بتایا گیا ہے کے فٹبال اپنا خلائی سفر مکمل کرکے آج واپس زمین پر پہنچنے والی ہے ۔یاد رہے کہ میگا ایونٹ کا آغاز 14جون سے ماسکو میں ہو رہا ہے جس کے دوران میزبان روس اور سعودی عرب کی ٹیموں کے درمیان افتتاحی میچ کھیلا جائے گا۔
 

شیئر: