گردن اور کندھوں کی یوگا ورزش
کندھوں اور گردن کی یوگا ورزشیں اعصاب کو مضبوط بنانے میں مدد دیتی ہیں . انسانی دماغ اور جسم کے مابین رابطہ گردن کے عضلات کی وجہ سے ہی قائم و دائم ہے یہی وجہ ہے کہ ٹینشن اور پریشانی میں گردن اور کندھے اکڑ جاتے ہیں . یوگا کا طریقہ کار یہ ہے کہ سیدھا بیٹھ جائیں . کمر کو بالکل سیدھا کر لیں اور گردن کو بالکل نیچے موڑ لیں یہاں تک کہ آپ کی تھوڑی سینے کو چھونے لگے . پانچ سیکنڈز اسی حالت میں رہیں اور پھر جھکی ہوتی گردن کے ساتھ چھت کو گھورنے کی کوشش کریں . پانچ سیکنڈ اس پوزیشن میں رہنے کے بعد گردن کو تین مرتبہ آگے پیچھے گھمائیں . اسکے بعد چہرہ سامنے رکھتے ہوئے گردن کو دائیں کندھے کی طرف اس طرح جھکائیں جیسے آپ کان سے کندھے کو چھونے کی کوشش کر رہے ہوں . یہاں بھی پانچ سیکنڈز کے لیے رکیں اور پھر بائیں کندھے کی طرف اس عمل کو دہرا لیں . تین تین مرتبہ دونوں کندھوں کی طرف اس یوگا مشق کو دہرائیں اور آخر میں اپنی گردن کو ، جیسے نماز میں سلام میں دائیں بائیں گھماتے ہیں ، پانچ سیکنڈ کے وقفے کے ساتھ گھمائیں . اس طرح آپ کی گردن کی ورزش مکمل ہو جائے گی .