Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#یوم_یتامیٰ

الخدمت فاونڈیشن کے تحت پاکستان بھر میں 15 رمضان المبارک کو یوم یتامیٰ منایا گیا۔ اس موقع پر یتیموں کے حقوق سے متعلق آگاہی پھیلانے اور عوام الناس میں ان کی مدد کا جذبہ بیدار کرنے کے لیے ٹویٹر ٹرینڈ بھی چلایا گیا۔
صبور علی نے ٹویٹ کیا : یتیم کی کفالت کرنے پر اللہ تعالیٰ اور نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے بہت زیادہ زور دیا ہے اور ان لوگوں کے لیے بڑا اجر بھی تیار کیا گیا ہے۔
فرحان ملک نے کہا : یونیسف کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں42 لاکھ سے زائد یتیم بچے ہیں۔
سیدہ ایمن وارثی نے ٹویٹ کیا : ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے اردگرد موجود یتامیٰ کی سرپرستی کرے کیونکہ آپ کے مال میں اللہ رب العالمین نے ان کا حق بھی رکھا ہے اور معاشرے کا حسن یہی ہے کہ حقدار کو اس کا حق دیا جائے۔
محمد ہارون راجپوت نے کہا : الخدمت کے تحت ملک بھر میں10 ”آغوش ہومز“ میں 965 یتیم بچوں کی کفالت جاری ہے۔ اس کے علاوہ10 ہزار سے زائد یتیم بچوں کی گھروں میں کفالت جاری ہے.
علینہ منیر نے ٹویٹ کیا : الخدمت فاونڈیشن یتیم بچوں کو بہتر مستقبل فراہم کرنے میں مدد کرتی ہے اور ان کے تعلیمی اخراجات کو برداشت کرتی ہے۔
فرح ظفر نے ٹویٹ کیا : الخدمت فاونڈیشن نے 2017 میں 770 ملین روپے یتیموں پر خرچ کیے۔ آئیے ہم سب بھی اس مقدس مہینے میں یتیموں کے لیے کچھ بہتر کام کریں۔
بلال برادران کا کہنا ہے : جو لوگ یتیموں پر ظلم کی داستان رقم کرتے ہیں ان کو یہ کبھی نہیں بھولنا چاہیے کے نبی پاک صل اللہ علیہ وسلم بھی یتیم تھے۔ یہ ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے کہ ہم یتیم اور لاوارث بچوں کی کفالت کی ذمہ داری اٹھائیں۔ آخر ہم لوگ ان کے یتیم بچوں کا سہارا نہیں بنیں گے تو اور کون بنے گا؟
علی حسن نے ٹویٹ کیا : جتنی چاہیں برکتیں سمیٹ لیں۔ اللہ تعالیٰ نے یتیموں کی مدد کرنے والوں کےلئے جنت میں بہت اونچا درجہ رکھا ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 
 
 

شیئر:

متعلقہ خبریں