چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کی جانب سے عائشہ احد کیس میں حمزہ شہباز کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کے حکم پر ٹوئٹر صارفین نے بھی اپنی رائے کا اظہار کیا اور اسے اچھا اقدام قرار دیتے ہوئے عائشہ احد کو انصاف دینے کا مطالبہ کیا۔
مہرین سبطین نے ٹویٹ کیا : چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے حمزہ شہباز کے خلاف عائشہ احد کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کے باعث مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ امید ہے کہ عائشہ احد کو انصاف ملے گا اور طاقتور لوگ اپنے منطقی انجام کو پہنچیں گے۔
اسفند افتخار نے ٹویٹ کیا : آپ صرف عائشہ احد کو سپورٹ نہ کریں بلکہ عائشہ گلالئی کو بھی کریں کیونکہ یہ دونوں فی الحال صرف الزامات لگا رہی ہیں اور سچائی کا انتظار کرنا ہے۔
عائشہ ساجد کا کہنا ہے : عائشہ احد بھی پاکستان کی بیٹی ہے اور ہم ان کے لیے انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں۔
جنید قیوم عباسی نے ٹویٹ کیا : ہم امید کرتے ہیں کہ عائشہ احد کو دو ماہ کی نگران حکومت کے دور میں انصاف مل جائے گا۔
اسامہ عباسی کا کہنا ہے : قانونی طور پر ثابت ہوچکا کہ عائشہ احد حمزہ شہبازکی بیوی نہیں ہے اور نکاح نامہ بھی جعلی نکلا تھا تو اس بے چاری کو سیاست میں کیوں گھسیٹتے ہو۔
امبر فاطمہ نے کہا : بیٹیاں تو سب کی سانجھی ہوتی ہیں۔ پھر عائشہ احد بھی تو کسی کی بیٹی اور شریف خاندان کی بہو ہے۔ اس بیٹی اور بہو کو کیوں دھمکیاں دی جارہی ہیں اس کا کیا قصور ہے؟
سارا خان نے سوال کیا : عائشہ احد کے حق میں تو پوری پی ٹی آئی کھڑی ہے۔ یہ بہت اچھی بات ہے مگر عائشہ گلالئی کیلئے کوئی کیوں نہیں کھڑا؟ سب خواتین برابر ہیں۔
صبور سلہریا نے ٹویٹ کیا : ہم امید کرتے ہیں کہ عائشہ احد کو با اثر شریف خاندان کے خلاف ضرور انصاف ملے گا جو کہ خود کو قانون سے بالاتر سمجھتا ہے۔