پاکستان کی خارجہ پالیسی کو مضبوط بنانا ہوگا‘ نگراں وزیر اعظم
اسلام آباد: نگراں وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے کہا ہے کہ پاکستان کا موثر امیج واضح کرنے کےلئے ملکی خارجہ پالیسی کو مزید مضبوط کرنا ناگزیر ہوچکا ہے۔ اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے نگراں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ انتخابات کے بروقت انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کو تمام ضروری فنڈز فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی جا چکی ہیں۔ واضح رہے کہ پیر کو ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں نگراں وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کو ملکی خارجہ پالیسی سمیت عالمی حالات اور معاشی امور سے معلق بریفنگ دی گئی۔